ناسا کے مطابق، ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے گرم گرد کا مطالعہ کرنے اور اس کے اصل ستارے کی ساخت سے متعلق شواہد حاصل کرنے کے لیے سپر نووا کی باقیات 'کیسیوپیا اے' کا مشاہدہ کیا ہے۔
محققین نے ناسا کی ریٹائرڈ اسپٹزر اسپیس ٹیلی اسکوپ کے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کے ذریعے مشاہدے کے لیے 3 مخصوص خطوں کی نشاندہی کی۔ کیسیوپیا اے نامی یہ ہدف شدہ باقیات ایک بڑے ستارے کے پھٹنے کے بعد پیچھے رہ جانے والے ملبے سے بنی ہے، جس نے خلا میں بھاری عناصر کو بکھیر دیا تھا، اور یہ کیسیوپیا برج میں تقریباً 11,000 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔
ان تہوں کے اندر موجود مادہ گردش کرتا ہے اور تیزی سے حرکت کرتا ہے، جس کی وجہ سے سپر نووا دھماکے سے کچھ دیر پہلے یہ تہیں آپس میں ضم ہو سکتی ہیں،
رصد گاہ کی اعلیٰ ریزولوشن صلاحیتوں نے سائنسدانوں کو پچھلے مشنز کے مقابلے میں ان باقیات کے کائناتی ذرات کی کیمیائی ساخت کا زیادہ باریکی سے جائزہ لینے کے قابل بھی بنایا ہے۔
ویب کے ساتھ، انفرادی کلسٹرز کی سطح پر تفریق کرنے کی زبردست بہتری ہمیں گرد کی مزید جدید کیمسٹری جانچنے میں مدد فراہم کرتی ہے،
جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کو دسمبر 2021 میں کائنات کا انفراریڈ طولِ موج میں مشاہدہ کرنے کے لیے خلا میں بھیجا گیا تھا، جس سے ماہرین فلکیات کو گہری خلا کے ماحول اور کائناتی باقیات کا تجزیہ کرنے میں مدد ملتی ہے۔

