دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق، کانگریس یوم آئین کے موقع پر مختلف ریاستوں میں 'سمویدھان رکشا' (تحفظ آئین) مارچ کا انعقاد کرے گی۔

یہ مارچ امبیڈکر یا مہاتما گاندھی کے مجسموں سے شروع ہوں گے۔ جلوسوں کے شرکاء مارچ کے بعد آئین کی تمہید پڑھیں گے اور آئین کے تحفظ کا حلف اٹھائیں گے۔

ملک گیر سرگرمیوں کے حصے کے طور پر، لکھنؤ میں یوپی کانگریس کمیٹی کے احاطے میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے جمعرات کو یوم آئین کے موقع پر شرکت کریں گے۔ بھارت میں ہر سال 26 نومبر کو یوم آئین، آئین ہند کی منظوری کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

دی پرنٹ کی رپورٹ کے مطابق، یوپی کانگریس کی رہنما آرادھنا مشرا مونا نے منگل کے روز لکھنؤ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران اس تقریب کا اعلان کیا۔