یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی کے مطابق یوکرینی افواج کے زیر انتظام بحری ڈرونز نے ایک غیر اعلانیہ حملے میں لیبیا کی بندرگاہ پر لنگر انداز روسی بحریہ کے ایک جہاز کو ڈبو دیا۔
زیلنسکی نے بتایا کہ بحریہ کا یہ جہاز گزشتہ روز کی گئی کارروائی کے دوران غرقاب ہوا۔ یوکرینی افواج نے بحری اڈے پر حملہ کرنے کے لیے مقامی سطح پر تیار کردہ 7 بحری ڈرونز تعینات کیے تھے۔
نشانہ بننے والا بحری جہاز روس کے جدید ترین جنگی جہازوں میں سے ایک تھا۔ اسے ماسکو کی جانب سے یوکرین پر 2022 میں مکمل حملے کے ایک سال بعد بحریہ میں شامل کیا گیا تھا۔
یہ بحری کارروائی ایسے وقت میں انجام دی گئی جب موسم سرما سے قبل روسی میزائل اور ڈرون بمباری تیز ہونے کے سبب ملک بھر کے شہری ڈھانچوں اور اہم توانائی تنصیبات کو شدید تباہی کا سامنا تھا۔




