امریکی فوج کے سابق افسر نضال حسن نے امریکی عدالتوں سے رجوع کرتے ہوئے 3 دسمبر کو مقررہ اپنی سزائے موت پر عمل درآمد مؤخر کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ وہ اس فیصلے کی آئینی حیثیت کے خلاف اپیل تیار کر سکیں۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو موصول ہونے والی عدالتی دستاویزات کے مطابق نضال حسن نے منگل کو عدالت میں فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت پر عمل درآمد روکنے کی درخواست دائر کی، جو کہ اگلے ماہ مقرر ہے۔ انہیں 2009 میں ایک امریکی فوجی اڈے پر حملے میں 13 افراد کے قتل کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔
امریکی عدلیہ نے سزا پر عمل درآمد مؤخر کرنے سے متعلق مجرم کی درخواست پر غور کے لیے آج کی تاریخ مقرر کی ہے تاکہ فیصلے کی آئینی حیثیت سے متعلق قانونی چارہ جوئی کے لیے وقت فراہم کیا جا سکے۔
سابق امریکی فوجی ماہر نفسیات نضال حسن 2009 میں ریاست ٹیکساس کے فورٹ ہڈ فوجی اڈے پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث تھے جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ اس واقعے کے بعد 2013 میں ایک فوجی عدالت نے انہیں سزائے موت سنائی تھی۔



