وزارت خارجہ کے حکام کے مطابق، نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ اتوار کو بھارت روانہ ہونے والے ہیں۔ مارچ میں اقتدار سنبھالنے کے بعد کسی پڑوسی ملک کا ان کا یہ پہلا دورہ ہے۔
اس سرکاری دورے کے دوران، بالیندر شاہ پیر کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔ نیپالی وزیر اعظم کے ہمراہ ایک وفد بھی ہوگا جس میں وزیر اعظم کے چیف ایڈوائزر کمار بیانجنکار سمیت دیگر اعلیٰ حکام شامل ہیں۔
سیاست میں قدم رکھنے والے 36 سالہ سابق ریپر، بالیندر شاہ نے ستمبر 2025 میں نوجوانوں کی قیادت میں ہونے والے بدعنوانی مخالف وسیع مظاہروں کے بعد اقتدار سنبھالا تھا۔
نیپال بھارت اور چین کے درمیان واقع ایک خشکی سے محصور ملک ہے۔ بھارت اور نیپال گہرے تاریخی، ثقافتی اور معاشی تعلقات رکھتے ہیں۔



