ذرائع کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دینے والے 23 فوجیوں اور افسران نے خودکشی کی ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، یہ تعداد گذشتہ 16 سالوں کے دوران اسرائیلی مسلح افواج میں خودکشی کرنے والوں کی سب سے زیادہ سالانہ تعداد ہے۔
اخبار "ہاریٹز" کی رپورٹ کے مطابق، سال 2023 میں غزہ پر جنگ کے آغاز کے بعد سے اسرائیلی فوج کی صفوں میں خودکشی کے واقعات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاری فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں مرتب ہونے والے نفسیاتی اثرات پر فوج کی مسلسل نگرانی اور جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔
فوجی سروس اور میدانی جھڑپوں سے جڑے مسلسل دباؤ کے پیش نظر، فوجیوں اور افسران کے درمیان ذہنی صحت اور خودکشی کا مسئلہ اسرائیلی فوجی ادارے کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔



