اناطولو ایجنسی کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد نے سعودی عرب کی سرزمین کو نشانہ بنا کر داغے گئے 3 ڈرونز اور 3 میزائلوں کو فضا میں ناکام بنانے کا اعلان کیا ہے۔
اسکائی نیوز عربیہ کے مطابق سعودی عرب نے بدھ کی رات اور جمعرات کی علی الصبح حوثیوں کی جانب سے مختلف علاقوں کی طرف فائر کیے گئے بیلسٹک میزائلوں، کروز میزائلوں، ایک ڈرون اور پروجیکٹائل کو کامیابی کے ساتھ مار گرانے کی اطلاع دی۔
حوثی گروپ کی جانب سے عرب اتحاد کے ان میزائلوں، پروجیکٹائل اور ڈرونز کو تباہ کرنے کے دعوے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔
یمن میں 2014 سے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت اور حوثی گروپ کے درمیان تنازع جاری ہے، جس میں سعودی عرب حوثیوں کے خلاف آئینی حکومت کی حمایت میں فوجی اتحاد کی قیادت کر رہا ہے۔

