امریکی حکام کی جانب سے مدار میں 10 لاکھ اسٹار مائنڈ سیٹلائٹس بھیجنے کی اجازت ملنے کے بعد خلا میں قائم ڈیٹا سینٹرز حقیقت کے قریب تر ہو گئے ہیں۔ یہ سیٹلائٹس ایلون مسک کی ایرو اسپیس کمپنی اسپیس ایکس نے تیار کیے ہیں اور انہیں براہِ راست مدار میں ڈیٹا پروسیس کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یہ منظوری ٹرمپ انتظامیہ کے تحت سامنے آئی ہے، جس نے ڈیٹا سینٹر کے کام کو خلا میں منتقل کرنے کے مسک کے منصوبے کو کلیئر کیا۔ بدھ کے روز، امریکی فیڈرل کمیونیکیشنز کمیشن (ایف سی سی) نے اس اقدام کی توثیق کرتے ہوئے اسے ملک کے لیے ایک بے مثال سنگ میل قرار دیا۔

حامیوں کا کہنا ہے کہ زمینی انفراسٹرکچر کے مقابلے میں یہ مداری نیٹ ورک زیادہ توانائی بچائے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی صنعت کی بڑھوتری کے دوران، خلا میں ڈیٹا سینٹرز چلانے سے زمین پر موجود کمپیوٹنگ سہولیات کے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔