آسٹریلیا نے 'ڈیجیٹل ڈیوٹی آف کیئر ایکٹ' کے نام سے انٹرنیٹ سیفٹی کا ایک جامع قانون منظور کر لیا ہے، جس کے تحت بڑے آن لائن پلیٹ فارمز کے لیے سخت ضوابط نافذ کیے گئے ہیں۔

نئے منظور شدہ قانون کے تحت گوگل، ٹک ٹاک اور میٹا جیسی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر آن لائن حفاظتی احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں ان کے عالمی کاروبار کے 5% تک جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں۔

اس قانون کی منظوری لیبر پارٹی اور گرینز کے درمیان معاہدے کے بعد عمل میں آئی ہے، جنہوں نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی جانب سے قانونی حفاظتی فرائض پورا نہ کرنے پر ان کے عالمی ٹرن اوور کے 5% تک جرمانہ عائد کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا بھر کی حکومتیں آن لائن حفاظت اور مواد کی نگرانی کے حوالے سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی سخت جانچ پڑتال کر رہی ہیں۔ آسٹریلیا اس سے قبل بھی بڑے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا کمپنیوں سے متعلق اہم قوانین متعارف کروا چکا ہے۔