اے بی ڈی ویلیئرز نے دعویٰ کیا ہے کہ آسٹریلیا نے 2018 کے ڈربن ٹیسٹ میچ کے دوران بھی بال ٹیمپرنگ کی تھی، اور ان کا کہنا تھا کہ ٹیم سیٹ اپ میں ہر کسی کو اس عمل کا علم تھا۔

اے بی ڈی ویلیئرز کے یہ بیانات سابق آسٹریلوی کرکٹرز عثمان خواجہ اور کیمرون بینکرافٹ کی جانب سے سینڈ پیپر گیٹ واقعے سے متعلق حالیہ انکشافات کے بعد سامنے آئے ہیں۔

سابق بلے باز اس سیریز کے بعد کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے ٹیسٹ کا حصہ تھے، جہاں انہوں نے پہلی اننگز میں 64 اور دوسری اننگز میں 63 رنز اسکور کیے تھے۔

2018 کے بال ٹیمپرنگ تنازعے میں جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران آسٹریلوی کرکٹ ٹیم ملوث پائی گئی تھی، جہاں مارچ 2018 میں بینکرافٹ کو کیمرے پر گیند پر سینڈ پیپر کا استعمال کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔ اس واقعے کے نتیجے میں اس وقت کے کپتان اسٹیو اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر طویل پابندی جبکہ بینکرافٹ پر مختصر پابندی عائد کی گئی تھی۔