واستو شاستر کے مطابق گھر کی شمالی سمت میں چند مخصوص اشیاء رکھنے سے سکھ، خوشحالی اور ترقی کے راستے کھل سکتے ہیں۔ این ڈی ٹی وی انڈیا کے مطابق، واستو کے اصولوں کے تحت مکان کا شمالی حصہ دولت کے مالک کنیر دیو سے وابستہ سمجھا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، گھر کے شمالی حصے میں کنیر ینتر، منی پلانٹ، بانس کا پودا اور فوارہ (فاؤنٹین) جیسی اشیاء رکھنے سے خاندان میں خوشحالی آتی ہے۔ مروجہ عقیدے کے مطابق یہ ترتیب گھر کے اندر مثبت توانائی کے بہاؤ کو فروغ دیتی ہے۔

واستو شاستر قدیم ہندوستانی فن تعمیر اور تعمیراتی اصولوں سے متعلق ایک روایتی علم ہے۔ اس میں سمتوں اور توانائی کے توازن کی بنیاد پر زندگی میں مثبت تبدیلیاں لانے کے طریقے بتائے جاتے ہیں، جن میں مختلف سمتوں کی اہمیت کو واضح کیا گیا ہے۔