رپورٹوں کے مطابق بنگلہ دیش کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ ہمایوں کبیر نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان تعلقات میں ایک کانٹا بن چکی ہیں۔
کبیر نے کہا کہ نئی دہلی ملک میں شیخ حسینہ کی موجودگی کی وجہ سے پیدا ہونے والے تناؤ کو اب سمجھنے لگی ہے۔ انہوں نے معزول رہنما کو گھر میں داخل ہونے والے ایسے مہمان سے تشبیہ دی جس کی خواہش نہ کی گئی ہو۔
کبیر نے مزید کہا کہ بھارت اس وقت مشکل پوزیشن میں ہے کیونکہ وہ نہ تو انہیں واپس بھیج سکتا ہے اور نہ ہی ان کی موجودگی سے چشم پوشی کر سکتا ہے۔
شیخ حسینہ اگست 2024 میں عوامی احتجاج کے بعد وزیر اعظم بنگلہ دیش کے عہدے سے مستعفی ہو کر بھارت چلی گئی تھیں۔ ان کے جانے کے بعد محمد یونس کی قیادت میں ایک عبوری حکومت نے بنگلہ دیش میں اقتدار سنبھالا، اور اس سیاسی تبدیلی کے بعد نئی دہلی اور ڈھاکہ کے مابین دوطرفہ تعلقات کو سفارتی کشیدگی کا سامنا کرنا پڑا۔



