کانگریس رہنما اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے ڈونلڈ ٹرمپ، شی جن پنگ اور ولادیمیر پوتن کے درمیان ہونے والی ایک سہ فریقی میٹنگ کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کی ہے۔
راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر اس سہ فریقی میٹنگ کی ایک تصویر شیئر کی اور عالمی رہنماؤں کے اس اجلاس میں بھارت کی غیر موجودگی پر تبصرہ کیا۔
راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ سمجھوتہ کرنے والا وزیر اعظم کبھی بھی امریکہ، چین اور روس کے رہنماؤں کے ساتھ بیٹھ نہیں سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کانگریس کی حکومت ہوتی تو بھارتی حکومت کے سربراہ اس سمٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ، شی جن پنگ اور ولادیمیر پوتن کے ساتھ شامل ہوتے۔


