سردیوں کے موسم میں گھر پر آملے سے پاپڑ بھی تیار کیا جا سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، گھر پر بغیر چینی والا شفاف آملہ پاپڑ بنایا جا سکتا ہے، جسے مہینوں تک باآسانی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

آملہ پاپڑ کے استعمال سے جسم کو وافر مقدار میں وٹامن سی ملتا ہے۔ سردیوں میں صحت کے اعتبار سے اسے انتہائی مفید مانا جاتا ہے۔

بھارت میں سردیوں کے موسم میں آملے کا استعمال مربہ، اچار، جوس اور پاپڑ بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر کیا جاتا ہے۔ ہندوستانی آملے کا سائنسی نام ایملیکا آفیشینیلس ہے، جو وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔ آیور وید میں بھی آملہ کو صحت کے لیے انتہائی مفید مانا گیا ہے، جو قوت مدافعت بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔