Homeہندوستانچمپئی سورین کی جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف برداری

چمپئی سورین کی جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف برداری

رانچی: جھارکھنڈ کے گورنر سی پی رادھا کرشنن نے آج سہ پہر جھارکھنڈ مکتی مورچہ اتحاد قانون ساز پارٹی کے لیڈر چمپئی سورین کو وزیر اعلیٰ کے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔
چمپئی سورین نے یہاں گورنر ہاؤس کے دربار ہال میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں جھارکھنڈ کے 12ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔
اس کے علاوہ کانگریس کے عالمگیر عالم نے جھارکھنڈ کے وزیر کے طور پر عہدہ اور رازداری کا حلف لیا۔ آر جے ڈی کے ستیانند بھکتا نے بھی جھارکھنڈ کے وزیر کے طور پر عہدہ اور رازداری کا حلف لیا۔ مسٹر سورین کے علاوہ صرف دو ایم ایل اے نے وزیر کے طور پر حلف لیا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments