
رائے پور: چھتیس گڑھ کے بلودہ بازار میں اتوار کو آسمانی بجلی گرنے سے سات افراد کی موت ہو گئی جبکہ تی زخمی ہو گئے۔ ایڈیشنل ایس پی ابھیشیک سنگھ کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ تمام لوگ کھیتوں سے واپس آ رہے تھے۔ یہ لوگ تیز بارش سے خود کو بچانے کے لیے درخت کے نیچے کھڑے تھے کہ آسمانی بجلی گر گئی اور یہ المناک حادثہ پیش آیا۔
موہتارا گاؤں میں بجلی گرنے سے جان گنوانے والوں کی شناخت مکیش (20)، ٹانکر (30)، سنتوش (40)، تھانیشور (18)، پوکھراج (38)، دیو (22) اور وجے (23) کے طور پر کی گئی ہے۔ جبکہ زخمیوں کے نام بٹو ساہو اور چیتن ساہو ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ محکمہ موسمیات نے اتوار کو چھتیس گڑھ میں شدید بارش کی پیش گوئی کی تھی۔
وزیراعلیٰ نے دکھ کا اظہار کیا۔
ریاست کے وزیر اعلی وشنو دیو سائی نے بلودہ بازار میں آسمانی بجلی گرنے سے سات افراد کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایکس کی پوسٹ میں بتایاکہ ضلع انتظامیہ نے زخمیوں کو فوری علاج کے لیے اسپتال پہنچایا ہے۔ انتظامیہ کو علاج کے بہتر انتظامات اور دیگر ضروری ہدایات دی گئی ہیں۔ میری تعزیت مرنے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔ میں بھگوان سے ان سب کی روح کے سکون اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔

