
غزہ:اقوام متحدہ کے ادارے ‘ انروا’ اور قطر ی ہلال احمر کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں ۔ یہ معاہدہ غزہ کے ان فلسطینیوں سے متعلق ہے جو مقبوضہ مغربی کنارے میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔
اتوار کے روز اس طے پانے والے معاہدے کے تحت قطری ہلال احمر تقریبا 4400 کی تعداد میں مقبوضہ مغربی کنارے میں پھنس کر رہ گئے غزہ کے رہنے والے مزدوروں اور مریضوں کے لیےساڑھے چار ملین ڈالر کی رقم دے گا۔
قطر کے خبر رساں ادارے کے مطابق یہ رقم اُن فلسطینیوں پر خرچ کی جائے گی جو سات اکتوبر 2023 سے غزہ میں شروع ہونے والی اسرائیلی جنگ کی وجہ سے آج تک مغربی کنارے سے غزہ واپس نہیں جا سکے ییں۔
خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ‘نروا’ کے سربراہ لازا رینی نے بتایا ہے کہ ہزاروں فلسطینی پناہ گزہن مغربی کنارے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ کیونکہ اسرائیلی فوج نے غزہ کا مسلسل محاصرہ کر رکھا ہے۔ ‘
اس لیے جو لوگ سات اکتوبر سے پہلے غزہ سے مغربی کنارے میں کسی بھی ضرورت زندگی کے لیے بشمول علاج و صحت، تعلیم و روزگار کے آئے تھے وہ واپس غزہ نہیں جا سکے ۔ اسی طرح غزہ کے فلسطینیوں کو سات اکتوبر سے غزہ سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔ ‘ ہر طرف اسرائیلی فوج مسلح ناکہ بندی کر رکھی ہے۔

