Homeکھیلسری لنکا نے ہندوستان کے خلاف 27 سال بعد ون ڈے سیریز...

سری لنکا نے ہندوستان کے خلاف 27 سال بعد ون ڈے سیریز جیتی

کولمبو: سری لنکا نے ہندوستان کے خلاف 27 سال بعد ون ڈے سیریز جیت لی۔ تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں سری لنکا نے ہندوستان کو 110 رنز سے ہرا کر تین میچز کی سیریز اپنے نام کرلی۔
کولمبو میں کھیلے گئے آخری ون ڈے میچ میں سری لنکا نے سات وکٹ پر 248 رنز بنائے۔ اوسکا فرنینڈو 96 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جواب میں ہندوستانی ٹیم 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
روہت شرما 35 اور ویرات کوہلی 20 رنز بناسکے۔ سری لنکا کے دنتھ ویلالاگے نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ تین میچز کی سیریز میں سری لنکا نے دو میچز جیتے ایک میچ ٹائی ہوا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments