Homeہندوستانایس آئی آر کا تیسرا مرحلہ شروع

ایس آئی آر کا تیسرا مرحلہ شروع

نئی دہلی:الیکشن کمیشن آف انڈیا نے 16 ریاستوں اور تین مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں انتخابی فہرستوں کی خصوصی جانچ(ایس آئی آر) کے تیسرے مرحلے کا آغاز کیا ہے۔ اوڈیشہ، میزورم، سکم، اور منی پور میں 30 مئی 2026 سے ووٹروں کی فہرستوں کی گنتی اور تصدیق شروع ہو گئی ہے۔ یہ عمل آئین اور انتخابی قوانین کے مطابق کیا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی اہل شہری ووٹر فہرستوں سے باہر نہ رہے اور کوئی نااہل شخص ووٹر فہرستوں میں شامل نہ ہو۔
یہ مہم ان چار ریاستوں میں الیکشن کمیشن کے 14 مئی 2026 کے حکم کے مطابق چل رہی ہے۔ بوتھ لیول آفیسرز(بی ایل او) گھر گھر جا کر تمام موجودہ ووٹروں کو فارم تقسیم کر رہے ہیں۔ ووٹر ان فارموں کو پُر کر کےبی ایل اویا آن لائن کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں۔
جن کے فارم 28 جون 2026 تک ریٹرننگ آفیسر(ای آر او) تک پہنچ جائیں گے، انہیں ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔ جو لوگ اس تاریخ تک اپنے فارم جمع کرانے میں ناکام رہتے ہیں وہ بعد میں فارم 6 اور ڈیکلریشن فارم کا استعمال کرتے ہوئے دعووں اور اعتراضات کی مدت کے دوران درخواست دے سکتے ہیں۔
اس عمل کو مزید شفاف بنانے اور عوامی شرکت بڑھانے کے لیے کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے بوتھ لیول ایجنٹس(بی ایل اے) کو بھی فارم جمع کرنے کی اجازت دی ہے۔ ہربی ایل اے روزانہ لوگوں سے زیادہ سے زیادہ 50 فارم جمع کر سکتا ہے۔
قومی اور ریاستی سطح پر تسلیم شدہ سیاسی جماعتیں ضرورت پڑنے پر مزید بی ایل اے کا تقرر کرسکتی ہیں۔
گھر گھر سروے کے دوران بی ایل اے کے پاس کم از کم 30 خالی فارم-6 اور ڈیکلریشن فارم ہونا ضروری ہے۔ اس سے نئے ووٹر بننے کے خواہشمند افراد میں فوری طور پر فارم تقسیم کیے جا سکیں گے۔
الیکشن کمیشن نے تمام اہل ووٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم میں حصہ لیں اور گھر گھر جا کر انتخابی عہدیداروں سے مکمل تعاون کریں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments