Monday, March 2, 2026
Homeہندوستانملک کی ترقی کے لیے خواتین کا فعال اور بااختیار ہونا بہت...

ملک کی ترقی کے لیے خواتین کا فعال اور بااختیار ہونا بہت اہم :صدرجمہوریہ دروپدی مرمو

نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ملک کی ترقی میں خواتین کے اہم رول پر زور دیتے ہوئے اتوار کے روز کہا کہ آج ملک کی ہماری بہنیں اور بیٹیاں دقیانوسی تصورات کو توڑ کر ملک کی ترقی میں سرگرم کردار ادا کر رہی ہیں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے یوم جمہوریہ سے قبل قوم سے اپنے خطاب میں کہا، “ملک کی ترقی کے لیے خواتین کا فعال اور بااختیار ہونا بہت اہم ہے۔ ہماری بہنیں اور بیٹیاں روایتی دقیانوسی تصورات کو توڑ کر آگے بڑھ رہی ہیں۔ خواتین ملک کی مجموعی ترقی میں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کر رہی ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ “ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں خواتین کا کردار اہم ہوگا۔ ان کی بڑھتے ہوئی شمولیت سے، ہمارا ملک صنفی مساوات پر مبنی جامع جمہوریہ کی مثال قائم کرے گا۔”
صدر جمہوریہ نے کہا کہ خواتین کی صحت، تعلیم، سلامتی اور انہیں معاشی اعتبار سے بااختیار بنانے کے اقدامات سے بہت سے شعبوں میں خواتین کی شرکت میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ” مہم سے لڑکیوں کی تعلیم کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ پردھان منتری جن دھن یوجنا (پی ایم جے ڈی وائی) کے تحت اب تک 570 ملین سے زیادہ بینک کھاتے کھولے جا چکے ہیں۔ ان اکاؤنٹس میں سے تقریباً 56 فیصد خواتین کے ہیں۔ سیلف ہیلپ گروپس سے وابستہ 10 کروڑ سے زیادہ خواتین ترقی کی نئی تعریف کر رہی ہیں۔
کھیتوں سے لے کر خلا تک، ذاتی روزگار سے لے کر مسلح افواج تک خواتین کی حصولیابیوں کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری بیٹیوں نے کھیلوں کے میدان میں عالمی سطح پر نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال نومبر میں ملک کی بیٹیوں نے آئی سی سی ویمنس ورلڈ کپ اور اس کے بعد نابینا خواتین کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت کر تاریخ رقم کی۔ گزشتہ سال شطرنج ورلڈ کپ کا فائنل میچ دو ہندوستانی خواتین کے درمیان کھیلا گیا تھا۔ یہ کھیلوں کی دنیا میں ملک کی بیٹیوں کی پیش قدمی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنچایتی راج کے اداروں میں خواتین نمائندوں کی تعداد تقریباً 46 فیصد ہے۔ ناری شکتی وندن ایکٹ خواتین کی قیادت میں ترقی کے وژن کو بے مثال تقویت فراہم کرے گا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments