
نئی دہلی: نیا سال شروع ہوگیا ہے، دنیا جشن میں ڈوب گئی۔جس کا آغازنیوزی لینڈ سے ہوا، جہاں سب سے پہلے سال 2025 کا آغاز ہوا ہے۔ نئے سال کا استقبال آتش بازی سے کیا گیا۔ آکلینڈ میں لوگوں نے نئے سال کا جشن منانا شروع کر دیا ہے۔ ہندوستان میں نیا سال رات 12 بجے کے بعد منایا گیانیوزی لینڈ میں رات 12 بجتے ہی کلینڈر تبدیل ہو گیا اور یکم جنوری 2025ء کے ساتھ ہی فضا میں آتش بازی کے شاندار مظاہرے ہونے لگے۔ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں پہلے اور اس کے بعد آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں نیا سال شروع ہوا ہے
دنیا کے کئی ممالک میں اس وقت نئے برس کا پھرپور طریقے سے استقبال کیا گیا ہے جبکہ بعض ممالک میں جہاں 2025 کو خوش آمدید کہنے کے لیے بھرپور تیاریاں کی گئی تھیں وہیں کہی پر 2024 کو منفرد طریقے سے الوادع کہا گیا-
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں شاندار آتش بازی کے ذریعے نئے سال کا استقبال کیا گیا۔سال2025 کا جشن منانے کے لیے سڈنی کا آسمان آتش بازی کے ذریعے منور کر دیا گیا۔فرانس میں شرکا نے 19 ویں صدی کی دہائی کے ملبوسات میں سمندر میں نہا کر 2024 کی آخری تیراکی کی۔انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں خواتین روایتی ڈانس کے ذریعے نئے سال کو خوش آمدید کہا-
واضح رہے کہ طلوعِ آفتاب اور غروبِ آفتاب کے اوقات میں فرق کی وجہ سے دنیا کے تمام ممالک میں سالِ نو کا آغاز ایک ساتھ نہیں ہوتا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سالِ نو کا استقبال دنیا کے جن حصّوں میں سب سے پہلے اور سب سے آخر میں کیا جاتا ہے وہ انسانی آبادی سے کافی دور ہیں۔ جزیرہ کریتیمتی جسے ’کرسمس جزیرہ‘ بھی کہا جاتا ہے اس سمیت وسطی بحر الکاہل کے 10 زیادہ تر غیر آباد جزیرے سب سے پہلے سالِ نو کا استقبال کرتے ہیں۔ دوسری جانب ہوائی کے جنوب مغرب میں 2 غیر آباد جزیرے جن کا نام ’بیکر آئی لینڈ‘ اور ’ہاؤلینڈ آئی لینڈ‘ ہے، ان دونوں جزیروں میں 2025ء کا استقبال سب سے آخر میں کیا جائے گا
وسطی بحر الکاہل میں واقعی جزائر پر مشتمل ملک کیریباتی اور اس کے سب سے بڑے جزیرے کیریتیماتی میں نئے سال کا آغاز دنیا میں سب سے پہلے ہوا۔ اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے آئی لینڈ ، نیوزی لینڈ کے بیشتر خطوں سمیت سمووا، ٹونگا، کیریباتی کے فینکس آئی لینڈز، انٹار کٹیکا کے کچھ خطوں میں 2025 کا آغاز ہوا۔ تو ترتیب سے جانیں کہ دنیا کے مختلف خطوں میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق کب ہوگا۔

