Monday, December 23, 2024
Homeہندوستانحکومت پارلیمنٹ میں تمام مسائل پر بحث کے لیے تیار: پرہلاد جوشی

حکومت پارلیمنٹ میں تمام مسائل پر بحث کے لیے تیار: پرہلاد جوشی

نئی دہلی:مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور پرہلاد جوشی نے آج کہا کہ حکومت دونوں ایوانوں کے ضابطے اور اسپیکر کی ہدایات کے مطابق پارلیمنٹ میں تمام مسائل پر بحث کے لیے تیار ہے ۔
حکومت نے عبوری بجٹ اجلاس سے قبل منگل کو یہاں کل جماعتی اجلاس میں پارلیمنٹ کی کارروائی کو خوش اسلوبی سے چلانے کے بارے میں تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔
بجٹ اجلاس بدھ سے شروع ہوگا اور 9 فروری تک جاری رہے گا۔
مسٹر جوشی کے علاوہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، راجیہ سبھا میں قائد ایوان پیوش گوئل، پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال اور وی مرلی دھرن نے میٹنگ میں شرکت کی۔
میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مسٹر جوشی نے کہا کہ حکومت اسپیکر کی ہدایات کے مطابق تمام مسائل پر بات چیت کے لیے تیار ہے ۔ انہوں نے حزب اختلاف کی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ دونوں ایوانوں کے کام کاج کو بہتر طریقے سے چلانے کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور تختیاں لہرانے سے گریز کریں۔
انہوں نے کہا کہ حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) سمیت 30 پارٹیوں کے 45 لیڈروں نے میٹنگ میں شرکت کی اور یہ خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے ساتھ بجٹ اجلاس کا آغاز ہوگا۔
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن جمعرات کو عبوری بجٹ 2024-25 پیش کریں گی۔ آئندہ انتخابات سے قبل موجودہ لوک سبھا کا یہ آخری بجٹ ہوگا۔
وزیر خزانہ اپنا لگاتار چھٹا بجٹ پیش کریں گے ، جس میں پانچ سالانہ بجٹ اور ایک عبوری بجٹ ہے ۔ یہ کارنامہ اب تک صرف سابق وزیر اعظم مرارجی ڈیسائی نے حاصل کیا ہے ۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments