Monday, December 23, 2024
Homeصحتپھل کھائیں کولیسٹرول گھٹائیں

پھل کھائیں کولیسٹرول گھٹائیں

خون میں موجود مضر چکنائی یا کولیسٹرول ایک عالمی وبا کی صورت بن چکی ہے۔تاہم کچھ پھل اور سبزیوں کے استعمال سے ثابت ہوا ہے کہ وہ بلڈ پریشر اور امراضِ قلب کی وجہ بننے والے کولیسٹرول کو کم کر سکتے ہیں۔ان میں کئی پھل ہمارے ارد گرد موجود ہیں۔یہ پھل قدرتی اجزاء، پولی فینول، ریشوں (فائبر) اور دیگر اہم معدنیات سے بھرپور ہوتے ہیں۔
فائبر کے ذرات آنتوں میں پہنچ کر کولیسٹرول سے چپک جاتے ہیں اور اسے خون میں شامل ہونے سے روکتے ہیں۔ان سات پھلوں کے نام یہ ہیں:
ایک سیب روزانہ
سیب ڈاکٹر کو بھگانے کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول دور رکھنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔سیب میں حل ہونے والا فائبر، وٹامن سی اور پوٹاشیئم پایا جاتا ہے۔
سرخ اور سبز رنگ والے سیبوں میں تمام ضروری اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو دل کو توانا رکھتے ہیں۔
اس لئے ضروری ہے کہ صبح ناشتے میں سیب ضرور کھائیں کیونکہ اس طرح مفید اثرات پورے دن تک برقرار رہتے ہیں۔
ایواکاڈو
ایواکاڈو اب پاکستان میں بھی مل جاتی ہے۔یہ بے ذائقہ پھل ”سپر فوڈ“ میں شمار ہوتا ہے۔ایواکاڈو میں مونوان سیچوریٹڈ چکنائیوں کی بھرمار ہوتی ہے۔جو مضر (ایل ڈی ایل) کولیسٹرول گھٹاتی ہے اور اچھا (ایچ ڈی ایل) کولیسٹرول بڑھاتی ہیں۔
پھر اس میں کئی طرح کے فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ فائبر، پوٹاشیئم اور وٹامن سی بھی وافر مقدار میں پائی جاتی ہیں۔
بیریاں
اسٹرابیری، بلیو بیری، کرین بیری اور اس نسل سے تعلق رکھنے والے انگوروں کا استعمال کولیسٹرول گھٹانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔روزانہ ایک کپ بیریاں ضرور کھائیں کیونکہ ان میں اینٹی آکسیڈنٹس کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے۔
بلیک بیریاں بھی دیگر بیریوں کی طرح دل کی حفاظت کرتی ہیں اور ان میں حل ہونے والے فائبر کی وسیع مقدار موجود ہوتی ہیں۔رس بھری اور اسٹرابیری براہِ راست کولیسٹرول کم کر سکتی ہیں۔
موسمبی، نارنجی اور گریپ فروٹ
موسمبی، نارنجیاں، کینو اور گریپ فروٹ، کھٹے رسدار (سِٹرس) فروٹ کہلاتے ہیں۔یہ وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس سے مالامال ہوتے ہیں جو دل کی حفاظت کرتے ہیں۔
ان پھلوں میں موجود حل پذیر فائبر کولیسٹرول کم کرتے ہیں جس کے سائنسی شواہد بھی مل چکے ہیں۔
انگور
انگوروں میں حل پذیر فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو کولیسٹرول کم کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انگوروں میں ایک کیمیکل، ریسویراٹرول بھی پایا جاتا ہے جو دل کو صحتمند رکھتا ہے۔
انار
انار کے بہت سے فوائد ہیں کیونکہ اس کے بلڈ پریشر کنٹرول میں رکھنے اور دل کے لئے مفید ہونے کے مسلمہ ثبوت سامنے آ چکے ہیں۔
حل شدہ فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس کی بدولت یہ طبی ٹانک سے کم نہیں۔
لیموں
لیموں پیاس بجھاتا ہے، نظامِ ہاضمہ کا دوست ہے اور وٹامن سی کا خزانہ بھی ہے۔اس میں موجود قیمتی اجزاء کولیسٹرول کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔یہاں تک کہ ایک لیموں میں 40 ملی گرام تک وٹامن سی مل جاتا ہے۔اس لئے لیموں کا استعمال ترک نہ کیجئے کیونکہ یہ خون کو پتلا رکھتے ہوئے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments