Monday, December 23, 2024
Homeدنیامصر: وزیراعظم نےحاجیوں کی اموات کانوٹس لےلیا، سیاحتی کمپنیوں کےلائسنس منسوخ کرنےکا...

مصر: وزیراعظم نےحاجیوں کی اموات کانوٹس لےلیا، سیاحتی کمپنیوں کےلائسنس منسوخ کرنےکا حکم

مصر:حج کے دوران حجاج کرام کے انتقال کے غیر معمولی واقعات کا مصر میں بھی اعلیٰ ترین سطح سے سخت نوٹس لیا ہے۔ مصری وزیر اعظم مصطفیٰ مدبولی نے حکم دیا ہے کہ سیاحتی کمپنیوں کے لائسنس واپس لے لیے جائیں جبکہ ان کے مینجروں کو تفتیشی عمل سے گزارنے کے لیے پراسیکیوٹرز کے سامنے پیش کیا جائے۔
بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں غیر قانونی طریقہ کار اختیار کرنے والی کمپنیوں کو کٹہرے میں لانے کا زیادہ امکان ہو گا۔
وزیر اعظم نے اس امر کا حکم ہفتے کے روز کابینہ سے بات چیت کے دوران کیا ہے۔ کابینہ نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے ان کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کرنے اورانہیں جرمانے کر کے انتقل کر جانے والے حاجیون کے خاندانوں کو ادائیگیاں کر نے کی بھی ہدایت کی جائے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments