Monday, December 23, 2024
Homeدنیاامارات اور سلطنت عمان کے بعد سیلاب نے یمن میں تباہی مچا...

امارات اور سلطنت عمان کے بعد سیلاب نے یمن میں تباہی مچا دی

دبئی:سلطنت عمان اور امارات میں آنے والا 75 سالہ تاریخ کا بدترین سیلاب یمن پہنچ گیا۔ یمن میں حضرموت اور مھرہ کے علاقوں میں شدید بارشیں ہوئیں اور ہر طرف پانی ہی پانی ہوگیا۔ سڑکیں بہ گئیں اور نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ سیلاب سے تباہی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی ہیں۔ ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ حضرموت کے علاقوں کی گلیوں اور محلوں میں پانی چیزوں کو بہاتا لے جارہا ہے۔
موسمیاتی مراکز نے آنے والے گھنٹوں کے دوران طوفانی بارش سے متاثرہ علاقوں میں شدید سیلاب کے خطرے سے خبردار کیا ہے ۔ خاص طور پر مشرقی یمن میں حضرموت اور مھرہ گورنریوں میں خطرات شدید ہیں۔ نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی اینڈ ارلی وارننگ نے نے بدھ کو انتباہ جاری کیا کہ شدید گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش صحراؤں اور بلند مقامات پر ہو رہی ہے۔ اسی طرح شبوہ، حضرموت اور مھرہ کے گورنریوں کے ساحلوں اور ساحلی علاقوں میں بھی بارش بھاری سطح تک پہنچ سکتی ہے۔ ریمہ، ذمار، اِب، تعز، ضالع، لحج ہائٹس، ابین، بیضاء اور مراب کی گورنروں کے کچھ حصوں میں بھی بارش خطرناک حد تک پہنچ سکتی ہے۔
میٹرولوجی سنٹر کے مطابق حجہ، محویت، عمران اور صنعا گورنریوں کے کچھ حصوں میں بھی بارشوں کی توقع ہے۔ پہاڑی علاقوں اور اندرونی سطح مرتفع پر دھند چھائی ہوئی ہے اور مشرقی ساحلوں پر سمندری طوفان ہے۔ مرکز نے نے ان علاقوں کے شہریوں سے اپیل کی ہے گرج چمک، تیز ہواؤں، ژالہ باری اور بارش کے دوران وادیوں اور سیلاب سے بننے والی ندیوں کی طرف جانے سے گریز کریں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments