Monday, December 23, 2024
Homeخواتینجلد کی رنگت کے مطابق ہو آپ کی لپ اسٹک

جلد کی رنگت کے مطابق ہو آپ کی لپ اسٹک

نئی دہلی:لڑکیاں یوں تو فیشن کے تمام ٹرینڈز اپناتی ہیں لیکن ایک اہم بات ان کے مدنظر نہیں رہتی کہ لپ اسٹک کا جو رنگ کسی ماڈل یا ایکٹرس پر جچ رہا ہے وہ ان پر بھی اچھا لگ سکتا ہے۔لپ اسٹک فیشن سے زیادہ آپ کی رنگت کے مطابق ہونی چاہیے۔بہت سے رنگ گوری رنگت پر اچھے لگتے ہیں تو کچھ سانولی رنگت پر ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ اپنی رنگت کے مطابق کس طرح لپ اسٹک کا رنگ منتخب کر سکتی ہیں۔
گوری رنگت کی خواتین پر کئی رنگ اچھے لگتے ہیں ان میں سرخ اور گلابی کے مختلف شیڈز شامل ہیں۔گوری رنگت کی حامل خواتین کو ببل گم پنک‘گہرا سرخ‘پیچ‘سرخ اور نارنجی رنگ بھلا لگتا ہے تاہم ان رنگوں کے استعمال کے دوران آنکھوں کے میک اپ سے موازنہ ضروری ہے جبکہ گہری رنگت کی خواتین کے چہرے پہ براؤن کے مختلف شیڈز،برگنڈی‘گہرا مدھم سرخ رنگ اور کافی اس صورت میں سجیں گے جبکہ آنکھوں کا میک اپ ہلکا ہو لیکن اگر آنکھوں کا میک اپ گہرا ہے تو پھر گلابی کے ہلکے شیڈز‘تربوزی گلابی کا انتخاب موزوں رہے گا۔
گہری سانولی رنگت کی حامل خواتین کی آنکھوں کا میک اپ اگر تیز نہیں تو ان پر سرخی مائل نارنجی‘گہرے گلابی‘نارنجی رنگ اچھے لگیں گے اگر آنکھوں کا میک اپ ہلکا ہے تو بالکل جلد کے رنگ کی لپ اسٹک لگائیں تاکہ ہونٹ دلکش لگیں۔
آپ پر ہاٹ پنک‘سالمن پنک‘نارنجی مناسب لگیں گے لیکن اگر وہ ہلکا میک پسند کرتی ہیں تو پھر گہرے سرخ اور ہلکے گلابی رنگ کا انتخاب خوب رہے گا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments