Monday, December 23, 2024
Homeتفریحغزل کے بے تاج بادشاہ پنکج ادھاس نہیں رہے

غزل کے بے تاج بادشاہ پنکج ادھاس نہیں رہے

نئی دہلی: ایک اور آواز خاموش ہوگئی، موسیقی کی دنیا سوگوار ہوگئی۔ ہندوستان میں غزل کا بادشاہ کہلانے والے پنکج ادھاس کی اس دنیا سے رخصتی نے ہر کسی کو اداس کردیا ۔ مشہور غزل گائیک پنکج ادھاس آج 72 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ان کے انتقال کی اطلاع ان کی بیٹی نایاب نے سوشل میڈیا پر دی ہے۔ غزل گائیک گزشتہ کئی روز سے علیل تھے۔ پنکج ادھاس کو مشہور غزل چٹھی آئی ہے سے خوب پہچان ملی۔تھوڑی تھوڑی پیا کرو سے چٹھی آئی ہے ۔۔تک پنکج ادھاس نے غزل گوئی میں جو چھاپ چھوڑی ،جو سنگ میل قائم کیے اور جو دیوانے پیدا کئے اس کی دوسری نظیر نہیں ملتی ہے۔ غزل گوئی میں اسٹیج سے بالی ووڈ تک انہوں نے اپنا سحر دکھایا،موسیقی کی دنیا میں پنکج ادھاس ایک ایسے غزل گلوکار ہیں جو اپنی گائیکی سے گزشتہ چار دہائیوں سے اپنے مداحوں کو مسحور کرتے رہے ۔ پنکج نے کئی بالی وڈ فلموں کیلئے گیت بھی گائے تھے اور ان کی مشہور غزلوں میں ’چاندنی رات میں‘، ’نا کجرے کی دھار‘، ’اور آہستہ کیجیے باتیں‘، ’ایک طرف اس کا گھر‘، ’تھوڑی تھوڑی پیا کرو‘ اور ’چٹھی آئی ہے‘ شامل ہیں جو ہمیشہ ان کے پرستاروں کو یاد رہیں گی۔غزل گائیکی میں ایک منفرد مقام رکھنے والے پنکج ادھاس کو مشہور غزل ’چٹھی آئی ہے‘ سے شہرت ملی تھی جو کہ فلم ’نام‘ میں شامل تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے فلم ’ساجن‘ کے نغمے ’جیئیں تو جیئں کیسے‘ کو بھی آواز دی تھی جو اپنے وقت میں ہر کسی کے زبان پر رہتا تھا اور اس کی بازگشت آج بھی باقی ہے۔
پنکج ادھاس ایک کسان کے بیٹے تھے،ہندوستان کی مٹی سے جڑے انسان ،جن کی پیدائش 17مئی 1951کو ہوئی۔پنکج ادھاس، جیت پور سوراشٹر (گجرات)کی ایک’ چرن‘ کسان فیملی سے تعلق رکھتے تھے ۔ان کے والدکیشو بھائی ادھاس اور والدہ جیتو بین ادھاس گجرات کے معمولی کسان تھے مگر بچوں کو انہوں نے اعلا تعلیم دلائی۔چنانچہ پنکج ادھاس کے چھوٹے بھائی منوہر ادھاس اور نرمل ادھاس اسکولی تعلیم کے بعد پرو فیشنل اور ٹیکنیکل اپنے کیرئیر کا آغاز 1980میں غزلیہ البم ”آہٹ“سے کیا۔جوراتوں رات مقبول ہو گیا ۔ شائقین کی دنیا میں ان کی طلب و جستجو نے حیرت انگیز سماں باندھ دیا ،1981میں انہوں نے”مقرر“ البم ریلیز کیا۔شائقین اسے بھی لے اڑے،اب انہیں ترنم کی تلاش تھی،پنکج کو حوصلہ ملا اور انہوں نے 1982میں ”ترنم “ریلیز کیا۔وہ بعد ازاں محفل۔نایاب۔آفرین۔ہم نشیں۔نبیل۔ کیف ۔شگفتہ۔رباعی ۔حسرت۔آشیانہ۔خیال۔ نشہ۔گیت نما۔مہک۔مسکان اور دھڑکن ایک پر ایک البم ریلیز کرتے رہے اور شائقین کے دل لوٹتے رہے۔1984میں ایک موقع ایسا آیا کہ انہیں’رائل البرٹ ہال ‘لندن سے لائیو پروگرام نشر کرنے کا زرین اور یادگار موقع ملا۔تعلیم حاصل کر کے بالی ووڈ میں اپنی آواز کا جادوجگانے لگے۔
۔ 2006میں پنکج ادھاس کوصدر جمہوریہ(سابق) اے پی جے عبد الکلام کے ہاتھوں پدم شری کے گراں قدر اعزاز سے نوازا گیا۔علا وہ ازیں انہیں ساری دنیا سے بڑے چھوٹے تقریباً20ایوارڈز ملے ہیں جن میںاندرا گاندھی پریہ درشنی ایوارڈ، دادا بھائی نوروجی ملینیم ایوارڈ ،کلاکارایوارڈ(کلکتہ)بالی ووڈ میوزک ایوارڈ(نیو یارک) انڈین آرٹس ایوارڈ،(جرسی سٹی )ریڈیو لوٹس ایوارڈ (جنوبی افریقہ)خصوصی طورپرقابل ذکر ہیں
ان کے بڑے بھائی منهر ادھاس معروف گلوکار ہیں۔ گھر میں موسیقی کا ماحول تھا لہذا پنكج کی دلچسپی بھی موسیقی کی جانب ہو گئی۔ محض سات برس کی عمر سے ہی پنکج گانا گانے لگے۔ ان کے اس شوق کو ان کے بڑے بھائی منهر نے پہچان لیا اور اس راہ پر چلنے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔منهر اکثر موسیقی سے منسلک پروگرام میں حصہ لیا کرتے تھے۔ انہوں نے پنکج کو بھی اپنے ساتھ شامل کر لیا۔ ایک بار پنكج کو ایک پروگرام میں حصہ لینے کا موقع ملا جہاں انہوں نے اے میرے وطن کے لوگوں، ذرا آنکھ میں بھر لو پانی گیت گایا۔ اس گیت کو سن کر سامعین بہت متاثر ہوئے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments