Monday, December 23, 2024
Homeدنیارمضان میں سیز فائر نہ ہوا تو غزہ کی جنگ پھیل جائے...

رمضان میں سیز فائر نہ ہوا تو غزہ کی جنگ پھیل جائے گی: شاہ عبداللہ

اردن:اردن کے شاہ عبداللہ نے خبر دار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں رمضان میں بھی جنگ بندی نہ کی توجنگ کا دائرہ علاقے کی سطح پر پھیل جائے گا۔
ان کا یہ تازہ بیان غزہ میں تقریباً پانچ ماہ کی جنگ میں 30 ہزار فلسطینیوں کے قتل کے تناظر میں آیا ہے۔ شاہ عبداللہ کے اس بیان سے پہلے ان کی فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے ملاقات بھی ہوئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ عبداللہ کا کہنا تھاکہ اگر اسرائیل نےمسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے دوران بھی غزہ میں جنگ جاری رکھی اور فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھا گیا تو یہ جنگ علاقے بھر میں پھیل جانے کا خطرہ ہو گا۔
دوسری جانب اسرائیل نے انتباہ کر رکھا ہے کہ اگر ایرانی حمایت یافتہ حماس نے رمضان سے قبل اسرائیلی یرغمالی رہا نہ کیے تو رمضان میں بھی جنگ جاری رہے گی۔ نیز جنگ 14 لاکھ پناہ گزینوں کا مرکز بن چکے رفح شہر میں بھی منتقل کر دی جائے گی۔
خیال رہے رمضان المبارک کا آغاز امکانی طور پر دس یا گیارہ مارچ سے ہو گا۔ رمضان کی آمد سے قبل یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے لیے مذاکرتی عمل تیز کیا جا چکا ہے۔ پیرس کے بعد اب چالث ملکوں کے نمائندوں کا مذاکراتی مشن دوحہ میں جاری رہے گا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments