Homeہندوستانلکھیم پور کھیری میں ہائی وے پر ٹرک اور ٹاٹا میجک...

لکھیم پور کھیری میں ہائی وے پر ٹرک اور ٹاٹا میجک میں تصادم، 10 افراد ہلاک

لکھیم پور کھیری :اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں نیشنل ہائی وے 730 پر ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ عیسی نگر پولیس اسٹیشن کے علاقے میں اونچگاؤں بھرہتا کے درمیان ایک بے قابو ٹرک اور ٹاٹا میجک گاڑی کی آمنے سامنے ٹکر ہوگئی۔
تصادم اتنا خوفناک تھا کہ میجک وین میں سوار تقریباً 10 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ میجک وین کے مسافر لکھیم پور سے سیسیا جا رہے تھے کہ بہرائچ سے آنے والے ایک تیز رفتار ٹرک نے اسے ٹکر مار دی۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال بھیج دیا گیا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments