Tuesday, December 24, 2024
Homeدنیابرطانوی وزیراعظم کا غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کا...

برطانوی وزیراعظم کا غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ

دبئی:برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے غزہ کی پٹی میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی غزہ کی پٹی میں “ضرورت سے زیادہ عرصے تک” لڑائی کا تسلسل نہیں چاہتا ہے۔
انہوں نے گزشتہ روز ہفتہ وار اجلاس کے دوران مزید کہا کہ حکومت انسانی بنیادوں پرجنگ بندی کے حصول کے لیے بساط بھر کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں فوری طور پریرغمالیوں کی رہائی اور جنگ سے متاثرہ شہریوں کو امداد فراہم کی جائے۔
سوناک نےغزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرنے کے خلاف متنبہ کیا اور کہا کہ چند دنوں یا ہفتوں کی کمزور جنگ بندی کسی کے مفاد میں نہیں۔
ادھر ویسٹ منسٹر میں سکاٹش نیشنل پارٹی کے رہ نما اسٹیفن فلن نے کہا کہ سلامتی کونسل کو یرغمال بنا لیا گیا ہے۔انہوں نے غزہ میں اس قتل عام روکنے یرغمالیوں کی فوری رہائی کامطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب بہت ہوچکا ہے۔ عالمی برادری کو غزہ میں جاری خون خرابہ روکنا ہوگا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments