Thursday, January 15, 2026
Homeہندوستانسابق وزیراعلیٰ آتشی کے ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر دہلی...

سابق وزیراعلیٰ آتشی کے ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر دہلی حکومت کے وزیر کپل مشرا کے خلاف ایف آئی آر درج

جالندھر:پنجاب کی جالندھر پولیس نے دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر آتشی مارلینا کی ایڈیٹ شدہ ویڈیو شیئر کرنے پر ایف آئی آر درج کی ہے۔ اس معاملے میں دہلی حکومت کے وزیر کپل مشرا اور کانگریس کے اراکین اسمبلی کو نامزد کیا گیا ہے۔ یہ ایف آئی آر مبینہ طور پر اقبال سنگھ نامی ایک شخص کی شکایت سے تیار کی گئی ہے۔
جالندھر پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ اقبال سنگھ نے پولیس میں شکایت درج کروائی، جس میں کہا گیا کہ آتشی نے ایک ویڈیو میں گرو کے خلاف توہین آمیز تبصرے کیے ہیں۔ پولیس نے تفتیش کی اور پتہ چلا کہ ویڈیو ایڈٹ کی گئی تھی۔ ویڈیو میں آتشی پر ایک گرو کی توہین کا الزام لگایا گیا تھا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ آتشی نے کبھی بھی ویڈیو میں ’گرو‘ کا لفظ استعمال نہیں کیا بلکہ اس ویڈیو کو ایڈٹ کرکے وائرل کیا گیا۔
جالندھر پولیس کمشنریٹ کے ترجمان نے بتایا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کئی پوسٹس اپ لوڈ کی گئی ہیں۔ ان میں ایک مختصر ویڈیو کلپ بھی ہے جس میں دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر آتشی مبینہ طور پر گرؤوں کے خلاف توہین آمیز تبصرے کئے ہیں، اس کے ساتھ انتہائی اشتعال انگیز سرخیاں بھی ہیں۔ ایک شکایت کے بعدمبینہ طور پر دہلی کے وزیر کپل مشرا کاویڈیو ڈاؤن لوڈ کیا گیا اور فارنسک سائنس لیبارٹری، پنجاب کے ڈائریکٹر کو فارنسک جانچ کے لیے بھیجا گیا۔ جانچ کرنے پر یہ ویڈیو جعلی پایا گیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی اور جان بوجھ کر وائرل کیا گیا۔ اس کے بعد دہلی کے وزیر کپل مشرا کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
کانگریس قائدین کو بھی نامزد کیا گیا۔
پنجاب کانگریس کے صدر امریندر سنگھ راجہ وارنگ نے آتشی کیس میں ایف آئی آر پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے ایکس پر لکھا کہ کانگریس لیڈر اور ایم ایل اے سکھ پال کھیرا، کانگریس ایم ایل اے پرگت سنگھ، اور سکھبیر بادل کا نام بھی ایف آئی آر میں ہے۔ یہ سراسر غلط ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments