Friday, October 10, 2025
Homeصحتآیوروید آہار مصنوعات کے لیے خصوصی لائنسنگ سسٹم کا آغاز

آیوروید آہار مصنوعات کے لیے خصوصی لائنسنگ سسٹم کا آغاز

نئی دہلی : وزارتِ صحت و خاندانی بہبود کے تحت فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) نے آیوروید آہار مصنوعات کے لیے اپنے فوڈ سیفٹی کمپلائنس سسٹم پورٹل پر ایک خصوصی لائسنسنگ اور رجسٹریشن ونڈو باضابطہ طور پر شروع کر دی ہے۔
اس اہم اقدام کے ذریعے ملک بھر کے صنعت کار اب روایتی آیورویدک غذاؤں کی تیاری اور فروخت کے لائسنس کے لیے باآسانی درخواست دے سکیں گے۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق، آیوروید آہار کے لیے نیا “کائنڈ آف بزنس”(کے او بی) فریم ورک اس شعبے کو باضابطہ شکل دینے اور منظم کرنے کی کوشش ہے، تاکہ مستند آیورویدک متون میں درج روایتی تراکیب کو موجودہ فوڈ سیفٹی اور معیار کے تقاضوں کے مطابق بنایا جا سکے۔
یہ قدم خوراک اور آیوروید کی صنعتوں کو تقویت دے گا اور ان مصنوعات کو باقاعدہ نظام کے تحت مارکیٹ تک پہنچانے میں مددگار ہوگا۔ یہ ضابطہ آیوروید کے بنیادی اصول ’’شخصی غذائیت‘‘ پر مبنی ہے، جس کے تحت خوراک کو ہر فرد کی مخصوص فطرت (پراکرتی) کے مطابق ترتیب دیا جاتا ہے۔
ان روایتی تراکیب کو معیاری شکل دے کرایف ایس ایس اے آئی کا یہ اقدام خوراک اور آیوروید کی صنعتوں کو فروغ دینے کا ذریعہ بنے گا۔ مزید برآں، مستند اور باضابطہ آیوروید آہار کی دستیابی تجویز کردہ آیورویدک علاجی منصوبوں کو مضبوط سہارا فراہم کرے گی۔
صنعت کو ہموار انداز میں اس نئے نظام میں منتقل کرنے کے لیےایف ایس ایس اے آئی نے پہلے ہی 25 جولائی کے اپنے حکم نامے کے ذریعے 91 منظور شدہ آیوروید آہار تراکیب کی فہرست شائع کر دی ہے۔ اس سے فوڈ بزنس آپریٹرز کو واضح اور پہلے سے منظور شدہ حوالہ ملے گا، تاکہ وہ اس نئی کیٹیگری کے تحت مصنوعات تیار کریں اور ان کی مستندیت اور ضابطہ جاتی تعمیل یقینی بنائی جا سکے۔
یہ پہل وزارتِ آیوش کے قریبی اشتراک سے تیار کی گئی ہے، جو حکومتِ ہند کے اس عزم کی عکاس ہے کہ آیوروید کی گہری دانش کو جدید فوڈ سیفٹی طریقوں کے ساتھ جوڑ کر صنعت کے فریقین اور عوامی صحت دونوں کو فائدہ پہنچایا جائے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments