Friday, October 10, 2025
Homeہندوستانملک میں2027 سے بلٹ ٹرین چلنا شروع ہو جائے گی: وزیر ریلوے

ملک میں2027 سے بلٹ ٹرین چلنا شروع ہو جائے گی: وزیر ریلوے

نئی دہلی:ممبئی اور احمد آباد کے درمیان 2027 میں بلٹ ٹرین چلنی شروع ہو جائے گی۔ اس دوران صرف 2 گھنٹے میں ہی ممبئی سے احمد آباد پہنچا جا سکے گا۔ جمعہ کے روز ریلوے وزیر اشوینی ویشنو نے یہ اطلاع دی ہے۔ سورت کے پچاس کلومیٹر کے سیکشن پر پہلی بلٹ ٹرین 2027 میں چلے گی۔ یہ بلٹ ٹرین کا پہلا مرحلہ ہے جو مسافروں کے لیے کھولا جائے گا۔ ریلوے وزیر نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

تعمیراتی مرحلے میں موجود ممبئی بلٹ ٹرین اسٹیشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ جس رفتار سے اس پروجیکٹ کا کام چل رہا ہے، اس سے لگتا ہے کہ 2027 میں ٹریک پر پہلی بلٹ ٹرین دوڑنے لگے گی۔ اس ٹرین کے چلنے سے ممبئی اور احمد آباد کے درمیان کا فاصلہ بھی سکڑ کر تقریباً 2 گھنٹے رہ جائے گا۔ اس ٹرین کے چلنے سے دونوں شہروں کے درمیان کاروبار بھی آسان ہو جائے گا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments