Thursday, August 28, 2025
Homeدنیاسویڈن اور ہالینڈ کا اسرائیل سے تجارت روکنے ، وزراء پر پابندیاں...

سویڈن اور ہالینڈ کا اسرائیل سے تجارت روکنے ، وزراء پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ

کوپن ہیگن:ڈنمارک میں یورپی وزرائے خارجہ اور دفاع کے اجلاس میں ہالینڈ اور سویڈن نے یورپی یونین سے اسرائیل کے ساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ”العربیہ“ کے نامہ نگار نے آج جمعرات کو بتایا کہ دونوں ملکوں نے کل یونین کو ایک مشترکہ خط بھیجا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ان انتہا پسند اسرائیلی وزراء کے خلاف پابندیاں لگائی جائیں جو مغربی کنارے میں غیر قانونی بستیوں کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے اسرائیل کو “ای ون” بستی کے منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے کے نتائج سے خبردار کیا جو بین الاقوامی قانون کی واضح خلاف ورزی ہے اور دو ریاستی حل کے امکان کو ختم کر دیتا ہے۔ اسی طرح انہوں نے زور دیا کہ غزہ میں صورتحال انتہائی ناگوار اور ناقابل برداشت ہے جسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments