Tuesday, August 26, 2025
Homeہندوستانصنعاء پر اسرائیلی حملوں میں چار افراد کی موت، 67 زخمی

صنعاء پر اسرائیلی حملوں میں چار افراد کی موت، 67 زخمی

صنعا:اتوار کو یمن کے دارالحکومت صنعاء میں حوثیوں کے زیر کنٹرول توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے والے شدید اسرائیلی حملوں میں چار افراد ہلاک اور 67 زخمی ہوگئے۔

حوثیوں کی وزارت صحت کے ترجمان انیس الاصبحی نے ایکس پر لکھا کہ صنعا میں بجلی اور تیل کمپنی کے سٹیشن پر بمباری سے متاثرہ افراد کی تعداد 71 ہو گئی ہے۔ ان میں چار جاں بحق اور 67 زخمی ہیں۔

حوثیوں کی وزارت صحت نے اس سے قبل کی ایک رپورٹ میں اسرائیلی حملوں میں دو افراد کے جاں بحق ہونے اور 35 کے زخمی ہونے کا بتایا تھا۔

اسرائیلی فوج نے اتوار کو اعلان کیا کہ اس نے صنعاء میں حوثیوں کے “فوجی” ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جن میں صدارتی محل کے قریب واقع مقامات، بجلی کے سٹیشن اور ایک ایندھن کا ذخیرہ کرنے کا پلانٹ شامل ہے۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حملے حوثی دہشت گرد حکومت کی طرف سے ریاست اسرائیل اور اس کے شہریوں پر بار بار ہونے والے حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں جن میں حالیہ دنوں میں اسرائیلی علاقے کی طرف سطح سے سطح پر مار کرنے والے میزائلوں اور ڈرون طیاروں کا داغنا شامل ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ان حملوں کے بعد زور دیتے ہوئے کہا کہ حوثی دہشت گرد حکومت ریاست اسرائیل پر اپنی جارحیت کی بہت بھاری قیمت ادا کرے گی۔ حوثیوں کے سیاسی دفتر نے ایک بیان میں خبردار کیا تھا کہ وہ جارحیت کا جواب دینے اور یمن کی خودمختاری کا دفاع کرنے کے فریم ورک میں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments