Tuesday, August 26, 2025
Homeہندوستانوندے بھارت ایکسپریس ویشنو دیوی کٹرا سے چلے گی، پی ایم مودی...

وندے بھارت ایکسپریس ویشنو دیوی کٹرا سے چلے گی، پی ایم مودی 3 نئی ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائیں گے

نئی دہلی: ملک کو جلد ہی تین نئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کا تحفہ ملنے والا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی 10 اگست کو ان جدید ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائیں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے۔ یہ تین ٹرینیں بالترتیب امرتسر سے شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا، بیلگام سے بنگلورو اور ناگپور کے اجنی اسٹیشن سے پونے کے درمیان چلائی جائیں گی۔
بیلگام-بنگلورو وندے بھارت ایکسپریس (26751/26752)
یہ ٹرین بیلگام سے صبح 5:20 بجے روانہ ہو کر دوپہر 1:50 بجے کرانتی ویرا سنگولی رائنا (بنگلورو) اسٹیشن پہنچے گی، جبکہ واپسی میں بنگلورو سے دوپہر 2:20 بجے روانہ ہو کر رات 10:40 بجے بیلگام پہنچے گی۔
یہ ٹرین بدھ کے علاوہ ہفتے کے باقی تمام دنوں میں چلے گی، اور اس سے بنگلورو، ٹمکور، ہاسن، چکمگلورو، چتردرگا، داونگیرے، ہاویری، دھارواڑ، اترا کنڑ اور بیلگام جیسے اضلاع کو فائدہ ہوگا۔
اجنی (ناگپور) – پونے وندے بھارت ایکسپریس (26102)
یہ ٹرین صبح 9:50 بجے اجنی (ناگپور) سے روانہ ہو کر رات 9:50 بجے پونے پہنچے گی۔ واپسی میں پونے سے اگلے دن صبح 6:25 بجے روانہ ہو کر شام 6:25 بجے اجنی پہنچے گی۔
اجنی سے چلنے والی ٹرین پیر کے علاوہ باقی تمام دنوں میں جبکہ پونے سے روانہ ہونے والی ٹرین منگل کے علاوہ دیگر دنوں میں چلے گی۔
اس ٹرین سے ناگپور، وردھا، امراوتی، اکولا، جلگاؤں، ناسک، احمد نگر اور پونے کے عوام مستفید ہوں گے۔
شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا – امرتسر وندے بھارت ایکسپریس (26406/26405)
کٹرا سے یہ ٹرین صبح 6:40 بجے روانہ ہو کر دوپہر 12:20 بجے امرتسر پہنچے گی، جب کہ واپسی میں امرتسر سے شام 4:25 بجے روانہ ہو کر آدھی رات 12:00 بجے کٹرا پہنچے گی۔
یہ ٹرین منگل کے علاوہ باقی دنوں میں چلے گی اور امرتسر، جالندھر، پٹھانکوٹ، جموں اور ریاسی اضلاع کو فائدہ پہنچائے گی۔
وندے بھارت ٹرینوں کی مجموعی تعداد 150 تک پہنچے گی
وزارتِ ریلوے کے مطابق اب تک ملک میں 72 وندے بھارت ٹرینیں چل رہی ہیں، اور ان کی خدمات کی مجموعی تعداد 144 ہے۔ ان تین نئی ٹرینوں کے آغاز سے یہ تعداد بڑھ کر 150 ہو جائے گی۔
وندے بھارت ٹرینیں اب تک 24 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں تک پہنچ چکی ہیں، اور حکومت آئندہ تین برسوں میں مزید 200 نئی وندے بھارت ٹرینیں چلانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments