Tuesday, August 26, 2025
Homeہندوستاندہلی-این سی آر میں زلزلہ کے جھٹکے

دہلی-این سی آر میں زلزلہ کے جھٹکے

نئی دہلی : دہلی اور این سی آر میں منگل کی صبح زلزلے کے جھٹکوں نے لوگوں کو نیند سے جگا دیا۔ یہ جھٹکے صبح 6 بجے کے قریب محسوس کیے گئے، اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کا مرکز ہریانہ میں تھا۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس سے ایک دن قبل، پیر کو جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، لیکن اس کی شدت معمولی تھی۔
لیکن دہلی میں آج کا زلزلہ خاص طور پر چونکانے والا رہا کیونکہ راجدھانی کو پہلے ہی زلزلے کے لحاظ سے حساس علاقہ مانا جاتا ہے۔ یہاں ہلکے جھٹکے بھی شہریوں میں تشویش پیدا کر دیتے ہیں۔ ماہرین پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں کہ آئندہ برسوں میں دہلی میں شدید نوعیت کا زلزلہ آ سکتا ہے۔ متعدد رپورٹوں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دہلی فی الوقت کسی بڑے زلزلے سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں ہے۔
ہندوستان میں زلزلے کا خطرہ کتنا؟
ہندوستان کا تقریباً 59 فیصد حصہ زلزلے کے اعتبار سے حساس تسلیم کیا جاتا ہے۔ صرف نومبر 2024 سے فروری 2025 کے درمیان ملک میں 159 زلزلے آ چکے ہیں۔ بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈزنے ملک کو زلزلے کے لحاظ سے چار علاقوںمیں تقسیم کیا ہے۔ان زونز میں سب سے خطرناک زون 5 مانا جاتا ہے، جہاں شدید زلزلے آ سکتے ہیں۔ دہلی زون 4 میں آتی ہے، جو کہ بہت زیادہ حساس علاقہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عمارتوں کی غیر معیاری تعمیر اور آبادی کی کثافت دہلی کو زلزلے کے خطرے کے لیے مزید غیر محفوظ بناتی ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments