
نئی دہلی:دہلی-این سی آر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ صبح 9 بج کر 4 منٹ پر آیا۔ زلزلے کے جھٹکے کافی دیر تک محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 4.1 تھی۔ زلزلے کا مرکز ہریانہ کا جھجر تھا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کے دوران میٹرو آپریشن کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا۔ اب میٹرو پھر سے معمول پر آ گئی ہے۔ دہلی-این سی آر کے کئی علاقوں میں جب پنکھے اور گھریلو سامان ہلنے لگا تو لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکے نوئیڈا اور گروگرام کے دفاتر میں بھی محسوس کیے گئے، جہاں کمپیوٹر سسٹم ہل گیا اور ملازمین نے بھی زلزلے کو محسوس کیا۔
یوپی کے میرٹھ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بلند شہر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کے علاوہ باغپت اور بڑوت میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔