Friday, May 9, 2025
Homeتعلیممولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں حیاتیاتی تنوع تالاب کا افتتاح

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں حیاتیاتی تنوع تالاب کا افتتاح

حیدرآباد(پریس ریلیز) صحت کا خیال اور ماحولیاتی تحفظ مشترکہ طو رپر صحت مند ماحول کی تشکیل کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر، پروفیسر سید عین الحسن نے کیا۔ وہ کل مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے کیمپس میں حیاتیاتی تنوع تالاب کے افتتاح کے بعد منعقدہ تقریب کو مخاطب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ زیر زمین پانی کی سطح جس تیزی کے ساتھ گھٹ رہی ہے اور شہر حیدرآباد کے درجہ حرارت میں جس طرح سے اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے یہ ایک نہایت تشویشناک امر ہے۔
پروفیسر عین الحسن کے مطابق زیر زمین پانی کی سطح کو بحال کرنے کے ایک اہم اقدام کے طور پر مانو کیمپس میں حیاتیاتی تنوع تالاب کا آغاز کیا گیا ہے جس میں پہلے تو یونیورسٹی کے استعمال شدہ پانی کو چھوڑا جارہا ہے اور اگلے مرحلے میں مانسون کے پانی کو بھی جمع کرنے کا منصوبہ ہے تاکہ اگلے موسم گرما سے قبل زیر زمین پانی کو ریچارج کیا جاسکے۔
ان کے مطابق مانو کیمپس میں روزانہ کی بنیادوں پر ساڑھے چار لاکھ لیٹر پانی کی طلب ہے جب کہ گرما کے موسم میں صرف ایک لاکھ لیٹر پانی ہی دستیاب ہو رہا ہے۔ایسے میں پانی کے محفوظ استعمال اور زیر زمین پانی کو ریچارج کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر آج ہی سے قدرتی ماحول، پیڑ و پودوں کا تحفظ کیا جانے لگے تو اگلے سال تک خوشگوار تبدیلی ممکن ہے۔ پروفیسر عین الحسن نے انکشاف کیا کہ کیمپس میں برقی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے مانو کیمپس حیدرآباد میں سولار پینل کی تنصیب اور صلاحیتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
حیاتیاتی تنوع تالاب کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والوں میں مسرز عرشیہ حسن، پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار، پروفیسر شہباز احمد، پروفیسر صدیقی محمد محمود، پروفیسر علیم اشرف جائسی، پروفیسر رضاءاللہ خان، ڈائرکٹر سی ڈی او ای بھی شامل تھے۔ تقریب میں ابتدائی کلمات ڈاکٹر اقبال خان، انچارج انجینئرنگ سیکشن نے ادا کیے۔ محمد انتصار الباقی، اسسٹنٹ انجینئر نے کارروائی چلائی، اور مسٹر ٹی سنتوش، اسسٹنٹ انجینئر نے ہدیہ ¿ تشکر ادا کیا۔
قبل ازیں منعقدہ ایک تقریب میں وائس چانسلر نے یونیورسٹی ہیلتھ سنٹر میں مختلف عصری طبی آلات پر مبنی سہولیات کا افتتاح انجام دیا جس میں بیڈ سائڈ ملٹی پیرامیٹر مانیٹر 2 عدد، ای سی جی مشینیں 2، ڈیجیٹل ویئنگ اسکیلس 2 ، بی پی اپیریٹس 6، آئی آر تھرمومیٹر 6، اسٹیٹواسکوپ 10 شامل ہیں۔ اس موقع پر سی ایم او ڈاکٹر کے ریاض، ڈاکٹر حماد ہاشمی اور ہیلتھ سنٹر کے دیگر اراکین ڈاکٹر حمیرہ فاطمہ، ہیلتھ سنٹر انچارج پروفیسر فریدہ صدیقی، مسٹر سنجے، مسرز اسمائ، مسٹر تمیم الدین خواجہ اور دیگر میڈیکل اسٹاف بھی موجود تھا۔ ڈاکٹر ریاض کے مطابق کارپوریٹ سوشیل ریسپانسبلیٹی اسکیم کے تحت فیڈرل بینک نے ان آلات کا عطیہ دیا ہے جس سے ہیلتھ سنٹر میں طلبہ کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments