Monday, May 5, 2025
Homeدنیاخبردار! بغیر اجازت حج پر 20 ہزار ریال جرمانہ ہوگا

خبردار! بغیر اجازت حج پر 20 ہزار ریال جرمانہ ہوگا

ریاض:”پرمٹ کے بغیر حج نہیں” مہم کے ایک حصے کے طور پر سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے یکم ذی القعدہ 1446 سے بغیر اجازت حج کرنے والے شخص کو 20000 ریال تک کا جرمانہ مقرر کیا ہے۔
اس خلاف ورزی میں ہر قسم کے وزٹ ویزہ رکھنے والے یا وہ لوگ جو مکہ مکرمہ شہر اور مقدس مقامات میں داخل ہونے یا رہنے کی کوشش کرتے ہیں وہ بھی شامل ہیں۔ مکہ شہر اور اس کے سرکاری اور غیر سرکاری داخلی راستے، مرکزی علاقہ، مقدس مقامات، پلیٹ فارم پر موجود حرمین ٹرین اسٹیشن، عارضی چوکیوں کے علاوہ سکیورٹی چیک پوائنٹ پر موجود افراد بھی شامل ہیں۔
وزارت داخلہ نے ایکس پلیٹ فارم پر شائع کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ حج میں دراندازی کرنے والوں، چاہے وہ رہائشی ہوں یا جو اپنے ممالک میں پیچھے رہ گئے ہوں ان پر 10 سال تک مملکت میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments