Monday, May 5, 2025
Homeدنیاواشنگٹن- تہران معاہدے کے امکانات بہت وسیع ہیں:اسرائیلی وزراء کو بریفنگ

واشنگٹن- تہران معاہدے کے امکانات بہت وسیع ہیں:اسرائیلی وزراء کو بریفنگ

تل ابیب:اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے مطابق اسرائیل کی سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ نے تل ابیب میں سینئر وزراء کو مطلع کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے تک پہنچنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔
کارپوریشن نے کہا کہ”یہ پیش رفت سمت میں تبدیلی کی نمائندگی کرتی ہے۔ کچھ عرصہ پہلے تک اسرائیل میں یہ اندازہ لگایا گیا تھا کہ معاہدے تک پہنچنے کے امکانات کم تھے”۔
اسرائیل کی وزارتی کونسل برائے سیاسی اور سلامتی امور کا بھی اگلے اتوار کو اس معاملے پر بات کرنے کے لیے ایک خصوصی اجلاس متوقع ہے۔
پیر کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ اور ایران کے جوہری مذاکرات اچھے طریقے سے چل رہے ہیں اور تہران کے ساتھ ایک حتمی معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔
امریکہ اور ایران اب تک عمان کی ثالثی میں بالواسطہ مذاکرات کے تین دور کر چکے ہیں جس کا مقصد ایک ایسے معاہدے پر پہنچنا ہے جو تہران کو واشنگٹن کی طرف سے عائد سخت اقتصادی پابندیوں کو ہٹانے کے بدلے میں جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکے گا۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اتوار کے روز ایران کے جوہری ڈھانچے کو مکمل طور پر ختم کرنے کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا تھا جب کہ واشنگٹن اور تہران جوہری معاہدے تک پہنچنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔
اسرائیلی حکام نے طویل عرصے سے تہران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کا عہد کیا ہے۔ نیتن یاھو ایران کی جوہری صلاحیت کو طاقت کے ذریعے ختم کرنے پر زور دیتے رہے ہیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments