
نئی دہلی:پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان کے خلاف ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے، ہندوستانی حکومت نے ملک میں سابق کرکٹر شعیب اختر سمیت کئی پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی لگا دی ہے۔ کئی نیوز چینلز کی آن لائن سٹریمنگ پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس میں ڈان نیوز، اے آر وائی نیوز، سماء ٹی وی اور جیو نیوز شامل ہیں۔