Monday, May 5, 2025
Homeدنیاجوہری پروگرام : مذاکرات کے لیے برلن ، پیرس اور لندن جانے...

جوہری پروگرام : مذاکرات کے لیے برلن ، پیرس اور لندن جانے کو تیار ہیں: ایران

تہران:ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران جوہری ایشو پر مذاکرات جاری رکھنے کے لیے جرمنی ، فرانس اور برطانیہ جانے کو تیار ہے۔ انہوں نے اس امر کا اظہار جمعرات کے روز کیا ہے۔
ایران نے اسی ماہ سے اپنے سب سے بڑے دشمن ملک امریکہ کے ساتھ جوہری پروگرام کے حوالے سے مذاکرات کا آغاز کیا ہے۔ ان مزاکرات کے اب تک دو دور ہو چکے ہیں۔ پہلا دور مسقط میں ہوا اور دوسرا دور روم میں منعقد کیا گیا۔ اب ہفتے کے روز اومانی دارالحکومت میں ان مذاکرات کا تیسرا دور ہونے جارہا ہے۔
ایران کا جوہری معاہدہ امریکہ اور پانچ دوسری بڑی طاقتوں کے درمیان 2015 کے دوران ہوا تھا۔ تاہم صدر ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں یکطرفہ طور پر ٹرمپ نے ختم کر دیا تھا۔
عباس عراقچی نے کہا ‘میں نے حال ہی میں ماسکو اور بیجنگ کے ساتھ مشورے کیے ہیں۔ اس مشورے کے بعد میں تیار ہوں کہ ہمیں جوہری ایشوز پر مذاکرات کے پہلے مرحلے میں برلن، لندن جانا پڑا تو جائیں گے۔ اس امر کا اظہار وزیر خارجہ ایران نے سوشل میڈیا پوسٹ ‘ایکس’ پر کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نہ صرف جوہری ایشو پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں بلکہ باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
خیال رہے عباس عراقچی بدھ کے روز چینی ہم منصب وانگ یے سے ملاقات کے لیے چین میں موجود تھے۔ تاکہ ہفتہ کے روز امریکہ میں ہونے والی ملاقات سے پہلے بات چیت کر سکیں۔ جبکہ گزشتہ ہفتے ماسکو کے دوران عباس عراقچی نے روسی صدر ولادیمیر پیوتن اور وذیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات کی۔
عراقچی نے چین و روس کے ساتھ تعاون کا اظہار کیا تاہم جمعرات کے روز کہا ہے کہ یورپی طاقتوں کے ساتھ تعلقات فی الحال کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گیند اب یورپی ممالک کے کورٹ میں ہے۔
فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان کرسٹوف لیموئن نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ سے بات کرتے ہوئے کہا اگر ایرانی وزیر خارجہ کے اعلان کا کوئی اثر نظر آتا تو ہم اسے دیکھ رہے ہیں اور انتظار کر رہے ہیں۔’
انہوں نے مزید کہا ایران کی خواہش ہے کہ ایرانیوں کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھے تاکہ جوہری معاملات طے پائیں۔ جرمنی و برطانیہ نے فوری طور پر اس پر ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments