Monday, May 5, 2025
Homeہندوستانخوراک، نیند اور باقاعدہ ورزش پر توجہ دے کر اپنی صحت میں...

خوراک، نیند اور باقاعدہ ورزش پر توجہ دے کر اپنی صحت میں بڑی تبدیلی دیکھی ہے: امت شاہ

نئی دہلی:مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ہفتہ کے روز کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں مناسب نیند لینے، خوراک پر توجہ دینے اور باقاعدہ ورزش کو یقینی بنا کر انہوں نے اپنی صحت اور کام کرنے کی صلاحیت میں کافی تبدیلی دیکھی ہے۔
جگر کے عالمی دن کے موقع پر انسٹی ٹیوٹ آف لیور اینڈ بلیری سائنسز میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اچھی صحت کے لیے دو گھنٹے کی جسمانی ورزش اور چھ گھنٹے کی نیند لیں۔
اپنا تجربہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مئی 2019 سے اب تک میں نے اپنے آپ میں بہت بڑی تبدیلی دیکھی ہے۔ مناسب مقدار میں نیند، صاف پانی، خوراک اور ورزش سے میں نے زندگی میں بہت کچھ حاصل کیا ہے۔ پچھلے 4.5 سالوں میں میں تمام ایلوپیتھک ادویات سے آزاد ہوں۔
شاہ نے کہا کہ اس سے ان کی کام کرنے، سوچنے اور فیصلے کرنے کی صلاحیت میں بہتری آئی ہے۔ وزیر نے آئی ایل بی ایس میں جگر کی بحالی کے مربوط مرکز کا افتتاح کیا اور انسٹی ٹیوٹ میں جگر کی صحت کے موضوع پر ‘کارٹون گیلری’ کا بھی دورہ کیا۔
شاہ نے کہا کہ حکومت کا صحت بجٹ 2014 میں 37000 کروڑ روپے تھا، جو اب بڑھ کر 1.27 لاکھ کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے ملک میں صحت کی دیکھ بھال کا ایک جامع نظام بنانے کے لیے کام کیا ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments