Monday, May 5, 2025
Homeدنیادمشق سے امارات کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز

دمشق سے امارات کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز

This image has an empty alt attribute; its file name is 78499bff-0573-446d-9cbf-29226848b8b8_16x9_1200x676.webp

دمشق:سیریئن ایئرلائن نے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ شام کی پرچم بردار فضائی کمپنی اتوار سے متحدہ عرب امارات میں دبئی اور شارجہ کے لیے براہِ راست پروازیں دوبارہ شروع کرے گی۔
دسمبر 2024 میں سابق رہنما بشار الاسد کے بعد شام اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تمام پروازیں جنوری میں معطل کر دی گئی تھیں۔
متحدہ عرب امارات کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے شام کے لیے فضائی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا جس کے چند دن بعد سیریئن ایئرلائن یہ اعلان سامنے آیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں قائم کسی بھی فضائی کمپنی نے تاحال شام کے لیے پرواز کرنے کے منصوبے کا اعلان نہیں کیا ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان پروازوں کی بحالی شام کے صدر احمد الشرع کے بطورِ رہنما متحدہ عرب امارات کے اولین دورے کے بعد ہوئی جہاں انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔
یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا جب شام کے نئے حکمران غیر ملکی شراکت داروں کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ وہ ایک جامع سیاسی نظام تشکیل دیں گے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments