Monday, May 5, 2025
Homeدنیاجب تک فوج کے کنٹرول کا 100 فیصد یقین نہ ہوجائے لبنان...

جب تک فوج کے کنٹرول کا 100 فیصد یقین نہ ہوجائے لبنان میں رہیں گے: اسرائیل

تل ابیب:اسرائیل کے ایک سفارتی ذریعے نے العربیہ اور الحدث چینلز کو تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج لبنان کے پانچ مقامات پر اس وقت تک موجود رہے گی جب تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو جاتی کہ لبنانی فوج سرحدوں کو کنٹرول کرنے کی 100 فیصد صلاحیت رکھتی ہے۔
ذرائع نے کہا کہ اسرائیل لبنان میں حزب اللہ کو مسلح کرنے اور اس کو رقوم کی منتقلی اور متعلقہ حکام کو ہتھیاروں کی فراہمی کو روکنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ ہم صرف نگرانی کے کردار سے مطمئن نہیں ہوں گے۔
ذریعہ نے کہا کہ جنوبی لبنان میں 5 پوائنٹس پر اسرائیلی افواج کی موجودگی لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے نتیجے میں مانیٹرنگ میکانزم کے مطابق ہے۔ یہ جنگ اسرائیل نے حزب اللہ کے ساتھ گزشتہ موسم خزاں میں لڑی تھی۔
یاد رہے اسرائیل نے معاہدے کے برخلاف 18 فروری تک جنوبی لبنان سے اپنا انخلا مکمل نہیں کیا ۔ اس نے جزوی انخلاء کیا اور لبنان کے 5 اہم مقامات پر اپنی فوج برقرار رکھی ہے۔
اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس کے 5 پہاڑیوں میں رہنے کی وجہ لبنانی فوج کی جنگ بندی کے معاہدے کے اندر اپنے فرائض کو مکمل طور پر انجام دینے میں ناکامی اور بلیو لائن کے ساتھ سکیورٹی کو کنٹرول کرنے میں ناکامی ہے۔
ایک اور تناظر میں سفارتی ذریعے نے کہا کہ اسرائیل حقیقی اور عملی طور پر اور فوجی کارروائیوں کے ذریعے ایرانی محور کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ اسرائیل 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے بعد فوجی کارروائی کو حل کے طور پر دیکھ رہا ہے۔ ذریعے نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل شام میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی نگرانی بھی کر رہا ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments