Monday, December 23, 2024
Homeہندوستاندہلی:غیرقانونی تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائی

دہلی:غیرقانونی تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائی

نئی دہلی: قومی راجدھانی میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف مسلسل کاروائی کی جا رہی ہے۔ جمعہ کو ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) نے مشرقی دہلی میں کیلاش دیپک اسپتال کے پیچھے جے جے کیمپ کی کچی بستیوں کو منہدم کردیا۔
خاص بات یہ ہے کہ یکم فروری سے 8 فروری تک دہلی میں 121 غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کیا گیا ہے۔ کیلاش دیپک اسپتال کے پیچھے جے جے کیمپ کی کچی آبادیوں پر بلڈوزر کی کاروائی کے خلاف لوگوں نے احتجاج کیا ہے۔ یہاں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ بغیر کسی اطلاع کے کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔
بچوں کے پیپرز آنے والے ہیں۔ اب ہم کہاں جائیں گے؟ غور طلب ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے مطابق اس سال جنوری میں 495 انہدامی کارروائیاں کی گئی ہیں۔ جن میں سے 137 سیل کرنے کی کاروائیاں کی گئیں اور 69 افراد کے خلاف غیر قانونی پلیٹنگ کی کاروائی کی گئی۔
اس کے علاوہ جنوری کے مہینے میں 125 ایکڑ اراضی کو غیر قانونی پلیٹنگ سے واگزار کروایا گیا۔ یہی نہیں اس سلسلے میں 65 افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جا رہا ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments