Monday, May 5, 2025
Homeدنیا۔2024 کی چوتھی سہ ماہی میں معتمرین کی تعداد میں 31 فیصد...

۔2024 کی چوتھی سہ ماہی میں معتمرین کی تعداد میں 31 فیصد اضافہ

جدہ:سعودی عرب میں جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے اپنے بلیٹن میں 2024 کی چوتھی سہ ماہی کے لیے عمرہ کے اعدادوشمار کا انکشاف کیا ہے۔
اس سہ ماہی میں عمرہ زائرین کی تعداد میں 2023 کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں 31 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ عمرہ کرنے والوں میں مردوں کا تناسب تقریباً 53 فیصد اور خواتین کا تناسب 47 فیصد تھا۔ سعودی عرب کے معتمرین کل تعداد 4.5 فیصد تھے۔
بلیٹن کے نتائج میں گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں بیرون ملک سے آنے والے معتمرین کی تعداد میں 26.2 فیصد اضافہ ہوا ۔ عمرہ ویزہ کے ساتھ آنے والوں کی تعداد بیرون ملک کے عمرہ زائرین کی کل تعداد کا 64.7 فیصد تھی۔
دسمبر کا مہینہ سب سے زیادہ معتمرین کی تعداد کے لحاظ سے سب سے اوپر رہا، اس مہینے میں بیرونی ملک کے معتمرین کی تعداد 38.2 فیصد رہی اور نومبر ملکی معتمرین کے اعتبار سے نمایاں رہا اس میں داخلی معتمرین کی شرح 34 فیصد تک پہنچ گئی۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments