Monday, May 5, 2025
Homeدنیاغزہ میں زخمیوں کی تعداد بڑھ رہی، ہسپتالوں کو مشکلات کا سامنا:...

غزہ میں زخمیوں کی تعداد بڑھ رہی، ہسپتالوں کو مشکلات کا سامنا: ریڈ کراس کا انتباہ

غزہ:غزہ کی پٹی میں اسرائیلی زمینی کارروائیوں کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ پیرامیڈیکس کو گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران زخمیوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے سے نمٹنے میں بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کمیٹی نے ایک بیان میں مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والی انسانی امداد کی حالیہ معطلی کی وجہ سے طبی سامان کے ذخیرے میں تیزی سے کمی آئی ہے۔ ہسپتال کے کارکنوں کو متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافے سے نمٹنے میں بڑی مشکلات کا سامنا ہے۔
غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں میں شدت کے نتیجے میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے بدھ کو اعلان کیا کہ 48 گھنٹوں کے اندر 970 افراد جان کھو چکے ہیں۔ غزہ میں جنگ سے مرنے والوں کی تعداد جو پیر کی سہ پہر تک ریکارڈ کی گئی، 48577 افراد تک پہنچ گئی تھی۔ بدھ کی دوپہر تک یہ تعداد 49547 ہو گئی تھی۔ اسرائیل اور حماس جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔
اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے جنگی علاقوں سے غزہ کی پٹی کے مکینوں کا انخلاء جلد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کاٹز نے وزارت دفاع کے پریس آفس کے ذریعے تقسیم کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ جنگی علاقوں کو خالی کرنے کی کارروائیاں جلد شروع ہو جائیں گی۔ حماس کے دہشت گردوں پر اسرائیلی فضائی حملے صرف پہلا قدم تھا۔ یہ جاری رہے گا اور زیادہ مشکل ہوجائے گا۔ حماس کو پوری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
اسرائیل نے پیر کی رات اور منگل کی صبح کی درمیانی شب غزہ پر شدید فضائی حملے دوبارہ شروع کیے جو 19 جنوری کو نافذ ہونے والی جنگ بندی کے آغاز کے بعد سے سب سے زیادہ پرتشدد حملے تھے۔ نیتن یاہو نے منگل کو کہا کہ انہوں نے حملوں کا حکم اس لیے دیا کیونکہ حماس نے جنگ بندی کو اپریل تک بڑھانے کی تجاویز کو مسترد کر دیا تھا۔
دوسری جانب حماس نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ لڑائی ختم کرنے کے لیے ایک مستقل معاہدے کے لیے بات چیت کی ثالثوں کی کوششوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments