اسلام آباد: ملک بھر میں عام انتخابات 2024ء کیلیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا اور اب ووٹوں کی گنتی اور غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں 12ویں عام انتخابات 2024ء کے لیے پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے حوالے سے بھی خاص انتظامات کیے گئے۔ مجموعی طور پر پولنگ پرامن ماحول میں منعقد ہوئی۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف 731 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار یاسمین راشد دوسرے نمبر پر رہیں۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 71 میں خواجہ آصف آگے جبکہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ریحانہ ڈار دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ این اے 15 میں خرم شہزاد 1148 ووٹ لے کر پہلے جبکہ میاں جاوید لطیف دوسرے نمبر پر ہے۔
کوئٹہ مستونگ این اے 261 کے پہلے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق سردار اخترمینگل نے103ووٹ حاصل کرکے پہلے جبکہ مولانا عبدالغفورحیدری دوسرے نمبر پر 94 ووٹ حاصل کیے۔
پشاور کے حلقہ این اے 32 کے گلبہار پولنگ اسٹیشن مرد کے ایک پولنگ بوتھ کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے نامزد آزاد امیدوار آصف خان 60 ووٹ لیکر آگے ہیں۔
حلقہ این اے 32 کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شعیب شاہین 324 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے۔
اسلام آباد حلقہ این اے 46 ون میں آزاد امیدوار عامر مسعود مغل پہلے نمبر پر، مسلم لیگ ن کے انجم عقیل 85دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 47 میں پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار شعیب شاہین سب سے آگے ہیں، مسلم لیگ ن کے امیدوار طارق فضل چوہدری دوسرے نمبر، مصطفی نواز کھوکھر تیسرے اور پی پی کے امیدوار سبط حیدر بخاری چوتھے نمبر پر ہیں۔
حلقہ این اے 48 میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی بخاری پہلے، آزاد امیدوار راجہ خرم نواز دوسرے، اظہر محمود تیسرے اور آزاد امیدوار مصطفی نواز کھوکھر چوتھے نمبر پر ہیں۔
راولپنڈی حلقہ این اے 55 میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے، مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک ابرار پہلے، آزاد امیدوار راجہ بشارت دوسرے اور پیپلز پارٹی کے امیدوار بابر سلطان جدون تیسرے نمبر پر ہیں۔
راولپنڈی حلقہ این اے 56 سے موصول تین پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ شہریار ریاض پہلے نمبر پر اور مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی دوسرے نمبر پر ہیں، تین پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق ریاض نے1006 ووٹ اور حنیف عباسی نے 584 ووٹ حاصل کیے۔
راولپنڈی این اے 57 کے پولنگ اسٹیشنز سے موصولہ غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار سمابیہ طاہر پہلے نمبر پر اور مسلم لیگ ن کے امیدوار بیرسٹر دانیال دوسرے نمبر پر ہیں۔
کراچی کے حلقہ این اے 233 کے 1 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ایم کیو ایم کے محمد جاوید خان 550 ووٹ لے کر آگے
حلقہ این اے 234 کورنگی کے 1 پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ایم کیو ایم کے عامر معین پیرزادہ 790 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔